احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس میں نجی بنک افسر فیصل شہزاد اور ڈائریکٹر قومی اسمبلی شیر دل خان کے بیانات قلمبند کر لئے گئے۔ فیصل شہزاد نے تبسم اسحاق ڈار کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔

گواہ شیر دل خان نے بتایا کہ اسحاق ڈار این اے 95 لاہور سے 1993 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 16 دسمبر 1993 کو بطور ایم این اے حلف اٹھایا اور 4 نومبر 1996 تک رکن قومی اسمبلی رہے، گواہ نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مزید بتایا کہ جب کوئی رکن قومی اسمبلی بنتا ہے تو اسے تنخواہ کی ادائیگی شروع ہو جاتی ہے، 1993 میں اسحاق ڈار 14 ہزار روپے ماہ وار تنخواہ لیتے تھے

اسحاق ڈاردوسری مرتبہ این اے97 سے رکن قومی اسمبلی منتخب اور انہوں نے 15 جنوری 1997 کوحلف اٹھایا، اسحاق ڈار 5 فروری 1997 کو وزیر بن گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY