روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے امریکا اور شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا آغاز کریں۔

روسی نیوز ایجنسی RIA کے مطابق لاوروف نے اس معاملے میں مصالحت کاری کی پیشکش بھی کی ہے۔

ماسکو حکومت امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان موجود تناؤ کے خاتمے کے لیے ان دونوں ممالک کے درمیان براہ راست بات چیت پر زور دیتی آ رہی ہے۔

ادھر شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز کہا کہ ان کے ملک کے خلاف اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں جنگی عمل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY