وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس

0
397

ملک کو درپیش بھارتی دھمکیوں پر غور کے لیئےوزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کے لیے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اجلاس میں پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے بلاول بھٹو، شاہ محمود قریشی، مولانا فضل الرحمان اور دیگررہنماوں کا استقبال خود کیا ہے۔

پارلیمانی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور پاک بھارت کشیدگی پر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

اسلام آباد میں ہونے والے پارلیمانی جماعتوںٕ کے رہنماؤں کا اجلاس میں شرکت کےلئے آنے والے رہنماؤں کا استقبال وزیراعظم نوازشریف نے کیا جن کے ہمراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور چوہدری نثار ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف خورشید شاہ، اعتزاز احسن، شیری رحمان، قمرزمان کائرہ، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اور ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

اے این پی کے غلام احمد بلو، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔مولانا فضل االرحمان بھی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY