خلیجی ریاست قطر کی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک جنگی طیارے نے اُس کی ملکی فضائی حدود کی دوسری مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔

قطر نے اس خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کو شکایتی مراسلہ روانہ کیا ہے۔ قطر کے مطابق فضائی حدود کی خلاف ورزی تین جنوری کو کی گئی تھی۔ اس خلاف ورزی کی تمام متعلقہ تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد اقوام متحدہ کو مطلع کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ برس اکیس دسمبر کو بھی متحدہ عرب امارات کے جنگی طیارے کی خلاف ورزی کی اطلاع عالمی ادارے کو دی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY