امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ روز ہونے والے طبی معائنے کے نتائج کے مطابق وہ نفسياتی طور پر بالکل تندرست ہيں اور ان کی صحت کے بارے ميں فکر کی کوئی ضرورت نہيں۔
وائٹ ہاؤس کے معالج ڈاکٹر رونی جيکسن نے منگل کو ’مونٹريال کوگنيٹیو اسسمنٹ‘ نامی يہ طبی معائنہ کيا۔ صدر ٹرمپ نے اس ميں تيس ميں سے تيس نمبر حاصل کيے۔ اس طبی معائنے میں یہ جائزہ لیا جاتا ہے کہ مريض کی دماغی صحت گر تو نہيں رہی يا اس ميں الزائمر جيسے مرض کی ابتدائی علامات کو ظاہر نہيں ہو رہيں۔
ٹيٹس کے بعد طبی ماہرين نے صدر کی صحت کے حوالے سے اطمينان کا اظہار کيا ہے۔












