آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی تو ثیق کردی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی ،جودہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 10 دہشت گردوں میں سمیع الرحمٰن،ارشد بلال ، محمد علیم ،رسول محمد ، سہیل احمد ، نعمت اللہ ، رحمت شامل ہیں ،ان دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 41 افراد قتل اور 33 زخمی ہوئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی ، ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY