کھلاڑیوں کا جنسی استحصال کرنے والے ڈاکٹر کو 175 سال قید

0
748

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنسی استحصال کے ایک کیس میں امریکی مناسٹکس ٹیم کے سابق ڈاکٹر لیری نیسر کو جنسی استحصال کے مقدمے میں 175 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عدالت میں گزشتہ سات روز تک متاثرین کی گواہیاں لی گئی اور پھر نیسر کو عدالت میں بولنے کا موقع دیا گیا۔

جج کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ نیسر کو سزا دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے کیونکہ وہ یہ حق نہیں رکھتے کہ کبھی بھی اس جیل سے باہر گھوم پھر سکیں۔ میں اپنے کتے کو بھی ان کے پاس نہیں بھیجوں گی۔

ڈاکٹر لیری نیسر کی جانب سے عدالے میں معافی کی اپیل دائر کروائی گئی تھی لیکن جج نے اسے بدیانتی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ اب باقی ماندہ زندگی اندھیرے میں گزاریں گے۔

دوسری جانب مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کی صدر نے بھی عدالتی فیصلے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یونیورسٹی کی صدر لو اینا سیمن پر اس کیس کی وجہ سے کافی دباؤ تھا ڈاکٹر نیسر ان کی یونیورسٹی میں 1997 سے 2016 تک پڑھاتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جنسی استحصال کے الزامات پر جمناسٹکس کے صدر بھی مستعفی ہو گئے تھے۔ صدر سٹیو پینی نے استعفی دینے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ ان جنسی بے ضابطگیوں کے واقعات کی معلومات سے مجھے کافی تکلیف پہنچی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY