آسٹریلیا نے چوتھے ایک روزہ میچ روایتی حریف انگلینڈ کو 3وکٹ سے شکست دیدی۔
انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 197رنز کا ہدف دیا ،جو اس نے 7وکٹ کے نقصان پر 37اوورز میں حاصل کرلیا۔
ایڈیلیڈمیں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی بولرز جارحانہ موڈ میں دکھائی دیے ،انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو صرف 8رنز پر ہی پویلین لوٹا دیا ۔
انگلینڈ ٹیم کو مشکل صورتحال میں مورگن اور معین نے 53رنز کی شراکت قائم کی ،22ویں اوور میں33رنز بنانے والے مورگن اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔
اس کے بعد آنے کرس ووکس نےمعین علی کے ساتھ شاندار شراکت قائم کی ،انگلش ٹیم کی ساتویں وکٹ 112 کے مجموعی اسکور پر گری ، معین علی 33رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔
انگلینڈکے 8ویں آوٹ ہونے والی کھلاڑی عادل راشد تھے ، انہوں نے 7رنز بنائے ،اس کے بعد کرس ووکس نے ٹام کیورن کے ساتھ مل کر نویں وکٹ پر 60رنز کی شراکت قائم کی ۔
کرس آوٹ ہونے والے 9ویں انگلش کھلاڑی تھے ،ان کی 78رنز کی جارحانہ اننگز 5چھکے اور 4چوکے بھی شامل تھے ،ابتدائی طور پر مشکل میں گھری انگلش ٹیم کے اسکور کو 196تک لے جانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کی طرف سے کمینز نے 4،ہیزل ووڈ اور اینڈرو نے 3،3انگلش کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔
197رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بھی 7وکٹ گر گئیں،لیکن میتھو ہیڈ نے 96رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 3وکٹوں سے فتح دلادی ۔
پانچ ایک روزہ میچوں کے سیریز میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو تین ایک کی برتری حاصل ہے۔












