انڈونیشیا جیل میں 14سال سے قید ذوالفقار کی وطن واپسی کی امید روشن

0
78

انڈونیشیا کی جیل میں 14سال سے قید کینسر کے پاکستانی مریض ذوالفقار کی وطن واپسی کی امید روشن ہوگئیں۔

صدر مملکت ممنو ن حسین نےانڈونیشیا کے صدر کے ساتھ بات چیت میں انڈونیشیا میں قید پاکستانی ذوالفقار علی کا معاملہ اٹھا دیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں دونوں صدور کی ملاقات میں انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقار علی کا معاملے پر بھی غور کیا گیا۔

صدرممنو ن حسین نےانڈونیشیا کے صدر سےبات چیت کے موقع پر انڈونیشیا میں قید پاکستانی ذوالفقار علی کا معاملہ اٹھایا اور انڈونیشین ہم منصب سے کہا کہ وہ اس معاملے پر ہمدردی سے غورکریں۔

اس موقع پر انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ یہ قانونی معاملہ ہے تاہم اس معاملے میں آپ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ہمدردی سے غور کیا جائے گا

SHARE

LEAVE A REPLY