جرمنی میں ایک مقامی عدالت نے مسجد کے قریب رہنے والے ایک جرمن جوڑے کی شکایت پر مسجد میں اذان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ تاہم عدالت نے اس مسیحی جوڑے کے اس موقف کی تردید کی ہے کہ اذان اُن کی ’مذہبی آزادی‘ کے خلاف ہے۔
اس مسجد سے چھ سو میٹر دور رہنے والے ایک جرمن جوڑے نے عدالت میں دائر مقدمے میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ مسجد کے موذن کی جانب سے ہفتہ وار لاؤڈ اسپیکر پر دی جانے والی اذان ان کے مسیحی عقائد اور مذببی آزادی کے منافی ہے۔












