*سینٹ جوزف چرچ (کلیسا) مونٹریال –ثمینہ گل

1
2809

*سینٹ جوزف چرچ (کلیسا) مونٹریال –

سینٹ جوزف آروریٹری، مونٹریال کی پہاڑی پر واقع ایک عظیم روحانی مقام ہے، جسے 1904ء میں مقدس آندرے بیسیت نے قائم کیا۔ یہ نہ صرف رومن کیتھولک عقیدے کا مرکز ہے بلکہ دنیا بھر سے ہر مذہب اور پس منظر کے افراد یہاں دلی مرادیں لے کر آتے ہیں۔

یہاں دعا، خاموشی اور روحانی تسکین کا ماحول ہے۔ خاص طور پر وہ دیوار جس پر ہزاروں بیساکھیاں لٹکی ہیں—اس بات کی علامت ہے کہ یہاں شفا پانے والے اپنی بیساکھیاں بطور شکرانہ چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ کلیسا ہر دل کی صدا سنتا ہے، اور ہر زبان کی دعا کو اپناتا ہے۔

یہ صرف عبادت گاہ نہیں، ایک روحانی پناہ ہے—جہاں امید جاگتی ہے اور دل کو قرار ملتا ہے

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY