امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے کہا ہے کہ شامی علاقے مشرقی غوطہ پر کی جانے والی بمباری اور اُس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار روس ہے۔

نوئرٹ نے یہ بھی کہا کہ روس کی حمایت و تائید سے ہی شامی فوج نے ایسی کارروائی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، جس کے دوران اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ہیتھر نوئرٹ نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ روس ایک مرتبہ پھر فائربندی کی کاوشوں کو روکنے کی کوشش میں ہے۔

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ ماسکو حکومت سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی پیش کردہ قرارداد کی حمایت کر سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY