چیئرمین فوڈ شیخ مظہر نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ مظہر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ پریس کانفرنس میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی ایک سیاہ دن تھا جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ بہت جلد کریں گے۔












