پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ یہ کوئی راز نہیں کہ میں سو فیصد فٹ نہیں ہوں لیکن جیسے لاہور میں ٹیم کے لیے میدان میں اترا، کل بھی اتروں گا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے جائیں گے، رونکی فارم میں ہے تو کامران اکمل بھی فارم میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت پختون ہیں ، امید ہے کہ زلمی کی سپورٹ زیادہ ہوگی ، میں شاہد آفریدی کی جگہ نہیں لے سکتا ، پاکستان سے جو محبت ملی ہے اس کی بہت قدر کرتا ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY