بک شیلف جیسی منفرد لائبریری

0
866

کتب خانوں سے عوام کا لگاؤ بڑھانے کی خاطر ترکی میں ایک بک شیلف جیسی منفرد اور انوکھی لائبریری بنائی گئی ہے۔

لائبریری کے منفرد ڈیزائن اور فن تعمیر کے شاہکار نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے ۔

یہ لائبریری کارابک یونیورسٹی میں قائم کی گئی ہے جس میں 60 ہزار کتابیں پرنٹ اور 60 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل شکل میں موجود ہیں۔

لائبریری 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے اور اپنے قیام سے اب تک ساڑھے چار لاکھ افراد اس سے استفادہ کرچکے ہیں۔
ترکی میں کتابوں سے لگاؤ کے طور پر ہر سال مارچ کے آخر میں کتب خانوں کا قومی ہفتہ منایا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY