طیارے کا دوران پروز انجن پھٹ گیا ایک مسافر ہلاک

0
71

امریکا میں نیویارک سے ڈیلاس جانے والے طیارے کا دوران پروز انجن پھٹ گیا جس سے ایک مسافر ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ امریکی حکام کے مطابق نیویارک سے ڈیلاس جانے والے طیارے کا انجن دوران پرواز پھٹ گیا۔

ساؤتھ ویسٹ ایئر لائن کی فلائٹ 1380 کو فلاڈیلفیا کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنک کرنا پڑی۔
انجن پھٹنے سے ایک مسافر ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ پر اور کھڑکی کو بھی نقصان پہنچا۔ لینڈنگ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے انجن سے بہنے والے تیل اور آگ پر قابو پایا۔

طیارے میں 143 مسافروں کے علاوہ عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY