ترکی میں گولن تحریک سے وابستگی پر فوج سے تعلق رکھنے والے مزید 3 ہزار افراد کو ملازمتوں سے نکال دیا جائے گا۔

پارلیمنٹ سے خطاب میں ترک وزیردفاع نے کہا ہے کہ آمڈ فورسز میں 3 ہزار افراد کے مضبوط اسٹرکچر کا معلوم ہوا ہے، اعلیٰ حکام کو اس بارے میں پیپر ورک بھیج دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں خصوصی حکم نامے کے ذریعے برخاستگی کا اعلان کیا جائے گا۔

ترکی میں جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کے بعد سے ایک لاکھ 40ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے نکالا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY