بجٹ تقریر کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر خزانہ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے کہا کہ یہ بتائیں کہ پہلی دفعہ کوئی میمن بجٹ پیش کررہاہے؟

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جی سر جب ہی کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا، ایم کیو ایم نے بیس سال میں کراچی کے لیے وہ کچھ نہیں کیا جو مسلم لیگ نے کردیا ہے۔

اس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ لگتا ہے آپ کو کراچی سے الیکشن لڑنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY