بچوں کو ویڈیو گیمز کھیلنے سے نہ روکیں

0
1100

عام طور پر والدین ویڈیو گیمز کو اپنے بچوں کی ذہنی نشوو نما کا دشمن سمجھتے ہیں لیکن جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ویڈیو گیمز سے بچوں میں پڑھنے.کی صلاحیت بہتر ہونے کے علاوہ ریاضی اور سائنس میں بھی ان کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے ۔

آسٹریلوی یونیورسٹی کے پروفیسر کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے ویڈیو گیمز کے بچوں کی ذہنی نشو ونما پر اثرات کے حوالے سے تحقیق کی جسکے مطابق بچوں میں روزانہ ویڈیو گیم کھیلنے سے قوتِ فیصلہ اور حافظے پر اچھے اثرات پڑتے ہیں جو تعلیم کے میدان میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

البتہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس مطالعے کو پُرتشدد ویڈیو گیمز کے حق میں دلیل نہ سمجھا جائے کیونکہ ان کے منفی اثرات انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اس کے برعکس اساتذہ کیلئے ان کا مشورہ ہے کہ تدریس میں مدد دینے کیلئے کلاس روم میں ایسے ویڈیو گیمز سے مستفید ہوا جاسکتا ہے جن میں تشدد نہ ہو اور جو کھیل کھیل میں تعلیم کی طرف راغب کرنیوالے ہوں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY