بھارتی دانشور اور مصنفہ دیپا نارائن نے خواتین کے ساتھ ظلم اور زیادتی میں بھارت کو دنیا کا بدترین ملک قرار دے دیا۔

دیپا نارائن کا کہنا ہے کہ عورتوں کے ساتھ انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی اگر کہیں ہے تو وہ بھارت میں ہے۔

خواتین پر ظلم و زیادتی،بھارت دنیا کا بدترین ملک

خواتین کے ساتھ زیادتی کے موضوع پر کتاب ’چُپ ‘کی مصنفہ کا کہنا ہے کہ عورتوں کے استحصال میں صرف جنسی زیادتی ہی نہیں بلکہ روزمرہ کے معاملات میں ظلم و بدسلوکی بھی شامل ہے۔

بھارتی حکومتی سروے کے اعداد وشمار کے مطابق 42 فی صد بھارتی خواتین جنسی زیادتی کا شکار بنتی ہیں، جہیز نہ لانے کے لئے ہر گھنٹے ایک عورت کو قتل کردیا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY