پاکستان اور کینٹ کاونٹی کے درمیان چار روزہ وارم اپ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا ہے ۔
کینٹربری میں جاری میچ میں آج میدان کو بارش نے آلیا ،جس کے باعث ایک بھی گیند نہیں پھینکی جاسکی ۔
کھلاڑیوں اور امپائرز نے آسمان صاف ہونے کا انتظار کیا لیکن مسلسل بارش ، موسم کی خرابی اور میدان کی صورت حال کے باعث امپائرز نے کھیل ختم ہونے کا اعلان کردیا۔
کھیل کے پہلے روز پاکستانی ٹیم 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے جواب میں کینٹ نے ایک وکٹ کے نقصان پر39 رنز بنائے تھے۔











