مراکش نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ کے مطابق رباط سے ایرانی سفیر کو جلد ہی بے دخل کر دیا جائے گا جبکہ تہران میں مراکشی سفارت خانے کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے ایران اور لبنانی شیعہ تنظیم حزب اللہ پر علیحدگی پسند گروپ پولیساریو فرنٹ کے جنگجوؤں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیساریو فرنٹ مغربی صحارا میں آباد صحراوی قوم کی مراکش سے آزادی کی گوریلا جنگ لڑ رہا تھا۔ مراکش 2009ء میں بھی ایران کے ساتھ اپنی سفارتی راوبط منقطع کر چکا ہے۔












