ترجمان ایرانی وزیر خارجہ بہرام قسیمی نے کہا ہے کہ ایران نے مراکش کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیئےہیں اور کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں۔

بہرام قسیمی نے مزیدکہا ہے کہ الجزائر میں ایرانی سفارت خانے کے پولیسارباغیوں سے کوئی رابطے نہیں ہیں، ہماری پالیسی کا بنیادی ستون عدم مداخلت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مراکش نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کردیئے تھے۔

مراکش وزیر خارجہ ناصر بورتیا نے تہران اور لبنان پر الزام عائد کیا تھاکہ حزب اللہ کی لبنانی مزاحمت مہم کو الجزائر میں ایرانی سفارت خانے کے ذریعے پولیسار باغیوں کو ٹریننگ اور ہتھیار فراہم کیے جاتے ہیں تاہم بہرام قسیمی نے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے

SHARE

LEAVE A REPLY