مشرف کا نام عدالت کے حکم پرای سی ایل سے نکالا ، سعد رفیق

0
51

مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے شاہ محمود قریشی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف کا نام عدالت کے حکم پرای سی ایل سے نکالا ، جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی دیر مشرف کو روکا گیا ، جمہوریت کمزور کرنے میں پی ٹی آئی کا مرکزی کردار رہا ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے سعد رفیق نے کہاکہ کون امپائر کی آوازیں نکالتا تھا،کون پارلیمنٹ کو لعن طعن کرتا رہا،نفرت کے جو بیج بوئے ہیں اب وہ کانٹے دار درخت بن گئےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو بیک ڈور سے سیاست سے نکالنے کا طریقہ ٹھیک نہیں، جہانگیر ترین سمیت کسی کی نااہلی کے حامی نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کی ذمہ داری نواز شریف پر ڈال دی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جاتا تووہ باہرنہیں جاسکتے تھے، وزارت داخلہ وزیر اعظم کی مرضی سے ای سی ایل سے نام نکالتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY