اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے حوالے سے مزید انیس سو اٹھاون رہائشی گھر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی نے یہ بات مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی تعمیرات پر نظر رکھنے والی تنظیم پیس ناؤ کے حوالے سے بتائی ہے۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ وہ مزید پچیس سو رہائشی گھر تعمیر کرنے کی منظوری کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پیس ناؤ کے مطابق سات سو رہائشی یونٹوں کی حتمی منظوری دی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ گھروں کے لیے ابتدائی منظوری دی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY