عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے خیبر پختو نخوا سے قومی اسمبلی کے حلقوں کےلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

اے این پی اعلامیے کے مطابق پشاورکے حلقہ این اے 31 پشاور فائیو سے غلام احمد بلور کو ٹکٹ دے دیا، چارسدہ کے حلقہ این اے 24 چارسدہ ٹو سے اسفندیار ولی امیدوار ہوں گے۔

مردان کے حلقہ این اے 21 مردان ٹو سے امیر حیدر خان ہوتی کو ٹکٹ مل گیا، لوئر دیر کے حلقہ این اے 6 لوئردیر ون سے زاہد خان کو ٹکٹ دیا گیا۔

ہری پور کے حلقہ این اے 17 سے ارم فاطمہ اے این پی کی امیدوار ہوں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY