سنگاپور نے 20 سال میں پہلی بار منشیات رکھنے اور اسمگلنگ کے جرم میں ایک خاتون کو پھانسی دے دی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور نے 45 سالہ سری دیوی دجامانی کو آج پھانسی دی ہے جس کی تصدیق انتظامیہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں کسی خاتون کو پھانسی 20 سال میں پہلی بار دی گئی ہے۔












