روس نے میزائل حملے میں یوکرینی فوجی جرنیلوں سمیت 50 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

ماسکو سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرینی شہر کراما تورسک میں یوکرینی فوج کی عارضی کمانڈ پوسٹ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق میزائل حملے میں یوکرین کے 2 فوجی جنرل اور 50 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

یوکرینی دارالحکومت کیف سے یوکرینی حکام نے روسی میزائل حملے میں 12 افراد کی ہلاکت اور 60 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ روس نے یوکرینی شہر کراما تورسک میں منگل کو میزائل حملہ کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY