امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے اضافی محصولات پر ردعمل ظاہر کیا تو چینی برآمدات پر 267 بلین ڈالر کے مزید اضافی ٹیکس نافذ کر دیے جائیں گے۔
اوول آفس میں منگل کے دن صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ چین بظاہر تجارتی امور پر کوئی ڈیل نہیں چاہتا ہے۔ گزشتہ ماہ ہی ٹرمپ کی انتظامیہ نے چینی درآمدات پر دو سو بلین ڈالر محصولات عائد کیے تھے، جس کے جواب میں چین نے امریکی درآمدات پر ساٹھ بلین ڈالر کے ٹیکس لگا دیے تھے۔
ان دونوں ممالک میں اس تجارتی جنگ کی وجہ سے عالمی تجارت کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔












