زندگی بہت بڑی نعمت ہے
کوئی بھی کہانی ہو، واقعہ یا حادثہ اپنے پیچھے ایک سبق ضرور چھوڑتے ہیں۔
ٹائٹن آبدوز یا پھر یونان کشتی کے حادثے میں شکار ہونے والے لوگ،
کچھ وہ جو گھر سے روزگار اور بہتر مستقبل کے خواب سجا کر نکلے تھے لیکن کشتی پر بیٹھتے ہوئے انھیں کہاں اندازہ تھا کے وہ سفر ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہو گا۔
دوسرے وہ جنہیں دنیا کی ہر چیز میسر تھی مگر کسی کھوج کی خاطر زندگی داو پر لگا دی وہ ارب پتی کروڑ پتی زندہ ہوتے تو اپنے بینک اکاؤنٹس میں ایک ایک پیسے کی تجارت کر رہے ہوتے
ذرا سوچیں کہ وہ لوگ زندہ رہنے اور زمین پر واپس آنے کے لیے کتنا تڑپے ہوں گے، انھوں نے کتنی دعائیں کی ہوں گی۔
ایک طرف ساری دولت اور ایک طرف “زندگی” خود کتنی قیمتی ہے، اس کی قدر و قیمت کا اندازہ انھیں اس ایک لمحے میں ہوا ہو گا
الحمدللہ زندگی واقعی انمول ہے
رب کے ساتھ ساتھ اس نعمت کے بھی شکر گزار بنیئے
اللہ پاک ہم سب کو جب تک وقت ہے اپنی زندگی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور شکر کا کلمہ پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
صوفیہ یاسین. ہڈرزسفیلڈ













