آئی جی پولیس پنجاب سید کلیم امام نے 9 ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اطہر اسماعیل امجدکو ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک پنجاب اور افضال احمد کوثر کو پی ایس او ٹوآئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

غلام مصطفیٰ پہوڑ ایس پی انویسٹی گیشن مظفر گڑھ، خرم شہزاد ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤ الدین، سید عمران کرامت بخاری ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور اور غلام مصطفیٰ کو ایس پی وی وی آئی پی اسپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

محمد راشد کو ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن لاہور، بلال قیوم ایڈیشنل ایس پی قصور اور ایس پی سی آئی اے لاہور ندیم عباس کو تبدیل کر کے ایس پی لائل پورٹاؤن فیصل آباد لگا دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY