افغان صدر اشرف غنی نے اپنی ملکی فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کا دوبارہ آغاز کر دے۔ رمضان کے مہینے کے اختتام پر افغان صدر نے چند دنوں کی فائربندی کا اعلان کیا تھا۔

اس کے جواب میں طالبان نے بھی عیدالفطر کے تین ایام پر جنگ بندی کی تھی۔ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد طالبان کے حملوں میں واضح طور پر شدت دیکھی گئی ہے۔

صدر اشرف غنی نے اس حوالے سے کہا کہ اب طالبان نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں امن کی کب ضرورت ہے۔ کابل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں افغان صدر نے جامع امن مذاکرات کو بھی ملکی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY