سعودی حکومت کے مطابق رواں برس عمرہ اجازت ناموں کے اجرا کی آخری تاریخ 23 جون ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرے کی ادائیگی کے لیے اجازت ناموں کے اجرا کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت کے مطابق عازمین حج کی سہولت کے لیے عمرہ اجازت نامے روک دیے جائیں گے۔

’توکلنا‘ اور ’اعتمرنا‘ ایپ پر عمرہ اجازت نامے 23 جون تک ملیں گے۔

اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ حج کے بعد 20 ذوالحج کو اجازت ناموں کا اجرا بحال ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY