کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتار کرنےکے لئے نیب کی ٹیم راولپنڈی پہنچ گئی چکی تھی جس نے انکو راولپنڈی سے گرفتار کر کیا ہے۔ اس سے قبل وہ جلوس کی شکل میں راولپنڈی میں رواں دواں تھے جس کے ہمراہ مسلم لیگ کے حنیف عباسی بھی تھے۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم کررہے تھے۔
پہلے مرحلے میں گرفتار شدہ صفدر کو اسلام آباد میں نیب کے دفتر لے جایا جائے گا جس کے بعد ضابطے کی کاروائی ہو گی اور انکو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا
افسران محبوب عالم اور محمد عدنان نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو تحویل میں لے لیا ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور نیب حکام کے درمیان میں یہ طے پایا ہے کہ حنیف عباسی کے دفتر میں پہنچ کر نیب حکام کیپٹن صفدر کو اپنے ساتھ لے جائیں گے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا پہلے طبی معائنہ کرایا جائے گا اور اس کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے یا جیل میں لے کر جا یا جائے












