چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔

عمران خان نے ہارون بلور سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کتنے ہی شدید ہوں گردنیں مارنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے

SHARE

LEAVE A REPLY