امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن حریف ہیں اور اُن دونوں کے درمیان ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ یوکرائن تنازعے کے بعد روس اور امریکا کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہیلسنکی میں مجوزہ ملاقات سے باہمی کشیدگی کم ہونے میں مدد ملے گی۔
تاہم ٹرمپ کے اس تازہ بیان پر امریکا میں شدید ردعمل دیکھا گیا ہے۔ سینیٹر میک کین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ٹرمپ ہیلسنکی میں پوٹن کے ’نادرست اقدامات‘ پر امریکی موقف واضح نہیں کرتے، تو اس سے عالمی سطح پر امریکی تشخص کو نقصان پہنچے گا۔












