نوازشریف سےاڈیالا میں والدہ، بھائی اور بھتیجے کی ملاقات

0
232

نواز شریف کی والدہ شمیم اختر، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اڈیالا جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

نواز شریف کی اپنی والدہ، بھائی اور بھتیجے سے ملاقات جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنی والدہ اور دیگر اہل خانہ کے لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ائیر بیس پہنچے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز سے ان کی بیٹی مہرالنساء اور داماد راحیل منیر نے بھی اڈیالا جیل میں ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق داماد اور بیٹی اپنے ہمراہ کھانا ،پھل اور کپڑے بھی لائے تھے

ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ نوازشریف اور مریم نواز کا آج اڈیالا جیل میں ایک دن مکمل ہوگیا ہے ۔

نوازشریف اور مریم نواز کو لندن سے وطن واپسی پر گزشتہ روز لاہور ائرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا ،جہاں سے انہیں خصوصی پرواز سے اسلام آباد لایا گیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY