ہماری بہت بہت پیاری شاہین آشرف دوستوں کو اکٹھا کرنے انہیں لذیذ کھانے کھانے کی کتنی شوقین ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔تکیہ تارڑ کی مستقل رکن اور مستننصر اور ادیبوں سے محبت کرنے والی پیار میں گندھی خاتون ہے

ہماری نسل ہماری اولاد کی مبہم محبوب نیوز کاسڑ بہت دلکش بہت دلآویز شخصیت کی مالک ماہ پارہ صفدر اپنی کتاب میرا زمانہ میری کہانی کی لانچنگ کے سلسلے میں لاہور آئیں تو ایک زمانے کو اپنا گرویدہ پایا

ہماری بھی بڑی محبوب شخصیت ہے ۔ ویسے ہم ان کے شوہر نامدار جناب صفدر ہمدانی کی شاعری اور دانشوری کے مداحوں میں سے ایک ہیں

کتاب کین اجرا کی تقریب میں جا نہ سکی کوئی بڑی گھریلو قسم کی مجبوری تھی ۔ حالانکہ اسلم ملک جیسے بیبے بندے کا فون بھی تھا ۔ سچی بات ہے ماہ پارہ سے نہ ملنے کا بڑا قلق تھا ۔ کتاب میں نے پڑھ لی تھی بہت خوبصورت تھی ۔

اچانک شاہین کا فون تھا ماہ پارہ ان کی طرف آ رہی تھی ۔ صفدر ہمدانی کے اس فیملی سے کویت کے زمانے سے تعلقات ہیں

شاہین کے گھر پہنچے تو پھر شاہین کی محبتیں تھیں۔ہماری ماہ پارہ کے لئیے پیار و دعائیں تھیں ،محفل خوب جمی تھی مہ پارہ سے ان کی ریڈیو اور ٹی وی کے حوالے سے باتیں سنی گئیں۔ تقریب میں ماہ پارہ سے ملنے بہت لوگ آئے، بہت لطف آیا۔

رقیہ اکبر کنول بہزاد عطرت بتول نوشین خالد فردوس اور بہت سے دیگر لوگوں سے ملاقات نے لطف دیا ۔ شاہین آپ کا شکریہ آپ سے زیادہ اشرف صاحب کا شکریہ جنہوں نے ہمیں شاندار کھانے کھلائے ۔ آباد رہو شاد رہو ۔ ماہ پارہ سلامت رہو

سلمیٰ اعوان

SHARE

LEAVE A REPLY