امریکی کانگرس میں پہلی بار منتخب ہوکر جانے والی مسلمان خواتین راشدہ طلیب اور الہان عمر
راشدہ طلیب ڈیٹروئٹ میں پیدا ہوئیں اور وہ 14 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ ان کے والدین فلسطینی پناہ گزیں کی حیثیت سے امریکہ آئے تھے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے شہر کے پبلک سکول سے حاصل کی اور پھر ’ویسٹرن مشی گن یونیورسٹی‘ سے قانون کی ڈگری مکمل کی جب کہ حجاب (جسے وہ خود ٹوپی کہتی ہیں) پہننے والی الہان عمر نے اپنا بچپن کینیا کے تارکین وطن کے کیمپ میں گزارا تھا جہاں ان کا خاندان صومالیہ سے ہجرت کر کے پہنچا تھا۔ اس کے بعد وہ ایک سپانسرشپ کی مدد سے امریکی ریاست منی سوٹا پہنچی تھیں۔
انتخاب۔۔۔ ناصر رانا













