ہم اپنے نئے وزیرَ اعظم سے بہت ساری امیدیں رکھتے ہیں ۔سب سے پہلے تو بہت مبارک کہ آپ وہ خوش قسمت ہیں جنہوں نے جو چاہا کر کے دکھایا اللہ کی رحمت سے ،اسکی مدد سے اب آپ پر بڑی بھاری زمے داری ہے کہ آپ اُس خواب کو جو صرف آپ نہیں دیکھ رہے پاکستان کا ہر وہ شخص دیکھ رہا ہے جو آپ کے نظرئے پر ہے جو آپ کو چاہتا ہے ۔ہم بھی آپ کے ساتھ ساتھ پاناما کے بعد سے آپ ہی کی طرح اس جہاد میں شامل ہیں جو آپ نے شروع کیا تھا کہ پاکستان میرے وطن سے کرپشن ختم ہو ۔ تو سب سے پہلے تو اپنی جماعت سے کرپشن کا خاتمہ کیجئے گا ۔پھر ایلیکشن کمیشن کو مظبوط کیجئے گا ۔پھر پولیس پر ہاتھ ڈالئے گا اور اداروں کی چھان بین کرنے کے بعد ہر اُس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کیجئے گا جو ملک کے معصوم عوام کے لئے سوہانِ روح ہے ۔‘آپ وہ خوش قسمت ہیں جس نے اپنی جد وجہد سے سب کے ساتھ مل کر، سب کو ساتھ ملا کر وطن عزیز کے لئے کچھ اچھا کرنے کا عزم کیا ہے ۔پوری قوم آپ کے ساتھ ہے ۔
آپ نے جو خواب دیکھے اُن کی تعبیر بھی پائی ہے اس لئے ہمارا حق ہے آپ پر کہ جو خواب ہم نے دیکھے ہیں اپنے ملک کے لئے اُسکی تعبیر آپ ہمیں دیں اپنی اچھی حکومت کے ساتھ اپنی اچھی ٹیم کے ساتھ ۔ جو لوگ جیتنے کے بعد سکون سے ہو جاتے ہیں وہ کچھ نہیں پاتے اس لئے اب آپ پر بہت بھاری زمے داری ہے کہ ہر وقت چوکنا اور ہوشیار رہیں کہ مسائل صرف ملک کے نہیں ہیں بیرونی بھی ہیں دشمن صرف باہر نہیں ہے اندر بھی ہے اور سب سے مشکل ہے اپنے اندر کے دشمنوں کا پہچاننا ۔
ہمیں یہ بھی اُمید ہے کہ آپ پارلیمنٹ کو ایسا بنائینگے کہ کوئی اُس پر لعنت بھیجنے کے بارے میں خواب میں بھی نہ سوچے بلکہ آپ اس پارلیمنٹ کو باوقار اور با اختیار بنائینگے ۔اور خود بھی پارلیمنٹ کو عزت بھی دینگے اور اپنی حاضری سے باقی ارکان کو آمادہ بھی کرینگے کہ وہ پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ سمجھیں صرف فائدہ حاصل کرنے کی کرسی نہیں ۔
اس وقت حکومت کرنا پُل صراط پر چلنا ہے کیونکہ ہمیں بہت بڑے بڑے مسائل سے نمٹنا ہے سب سے پہلے قرضے ہیں اگر آپ ملک میں صرف اور صرف سادگی کا پرچار کردیں گے سارے مل کر تو یقین کریں ہم آدھے قرضے بہت جلدی اتار دینگے ۔اگر ہم سادگی اختیار کرینگے جو ہمارے اصلاف کا وطیرہ تھا بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑے ہو جائینگے ۔تنخواہیں سُن سُن کر ہمارے ہوش اُڑ جاتے ہیں ان تمام باتوں پر بھی نظر رکھئے گا ۔اور یہ بھی سوچ لیں کہ مقابللہ ابھی ختم نہیں ہوا زخمی شیر اور ہارنے والا رقیب بہت بے حس اور ظالم ہوتا ہے ۔اس لئے بچ کر چلنا آپ کا کام ہے ۔آپ کا مقابلہ اُن طاقتوں سے ہے جنہوں نے تیس سال اس ملک کو نوچا ہے اگر آپ کا کوئی ایک رُکن بھی ایسی کسی بات میں ملوث ہوا تو عوام جاگ چکی ہے وہ اسی طرح آپ کا بھی محاسبہ کرے گی جیسے باقیوں کا کیا ۔
جناب شھباز شریف نے کہا ہے کہ اتنے خطرناک ایلیکشن کے نتائج انہوں نے کبھی نہیں دیکھے۔ ہمیں اُن سے ہمدردی ہے واقعئی اُن کے لئے ان نتائج کو ہضم کرنا نہ آسان ہے نہ ہی خوشگوار ۔ وہ تو عادی تھے گیارہ بجے تقریر کرنے کے ۔اب انہیں کوئی دور دور نظر نہیں آرہا تو یہ حشر تو ہوگا ۔ہمیں اُن سے پوری ہمدردی ہے مگر جب ہم اُن محلات کو دیکھتے ہیں کرپشن کے واقعات کو سنتے ہیں تو ہماری ہمدردی ہوا میں تحلیل ہو جاتی ہے ۔
ہماری پی ٹی آئی کی پوری ٹیم سے گزارش ہے کہ ہمیں ایسا ہی پاکستان دیں جیسا کہ اُن سب نے ہم سے وعدہ کیا ہے ۔
اللہ میرے ملک کو ہمیشہ قائم رکھے آمین
کھلا خط نئے وزیرِ اعظم کے نام ،عالم آرا
610
0












