امریکی سینٹ کے ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران پر عاید کردہ اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزیوں سے باز رہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کی مہلت چار اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ اس تاریخ کےبعد ایران پرعاید کردہ معاشی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والی عالمی کمپنیوں کو بھی امریکا کی طرف سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خبر رساں دارے ’ایسوسی ایٹیڈ پریس‘ کے مطابق امریکی سینٹ کے ارکان نے یورپی یونین کے رکن ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ چار اگست کےبعد ایران کے ساتھ تجارتی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون کے نتائج کو سامنے رکھیں۔

ری پبلیکن پارٹی کے 10 ارکان کی طرف سے جاری یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں کو مکتوب ارسال کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو اس بات پر تشویش ہے کہ بعض یورپی ممالک واشنگٹن کی طرف سے تہران پر عاید کی جانے والی پابندیوں کے نفاذ میں عدم تعاون کریں گے۔

یورپی سفیروں کو بھیجے گئے مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران پر عاید کی جانے والی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کے ساتھ امریکا کے رابط متاثر ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا نے سابق صدر باراک اوباما کے دور میں ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے بعد اٹھائی گئی پابندیان چار اگست سے دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان پابندیوں کا پہلا مرحلہ چار اگست اور دوسرا چار نومبر 2018ء کو بحال کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY