برطانیہ، دبئی میں جائیداد بنانے والے 15 سو پاکستانیوں کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

0
86

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے برطانیہ اور دبئی میں جائیداد بنانے والے 15سو پاکستانیوں کو شوکاز نوٹس ارسال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ 31 جولائی تھی تاہم ایف بی آر 6 اگست سے باقاعدہ نوٹس بھیجے گی جو دو مرحلے پر مشتمل ہوگا۔

پہلے مرحلے میں ان ایک ہزار افراد کو نوٹس ارسال کیا جائے گا جنہوں نے برطانیہ میں جائیداد بنائی اور باقاعدہ ماہانہ کرایہ وصول کیا۔ دوسرے مرحلے میں دبئی میں جائیداد بنانے والے 500 افراد کو ہیڈکواٹر سے نوٹس ارسال کیا جائے گا۔

اس ضمن میں آرگنائزیشن آف اکنامکس کارپوریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) اور برطانیہ کے ٹیکس اتھارٹی ایف بی آر کو معلومات کی فراہمی میں معاونت پیش کرے گی تاہم دبئی کے تناظر میں ٹیکس حکام ساری تفصیلات فراہم کریں گے۔

ایف بی آر حکام کو یقین ہے کہ نوٹس کے ذریعے ٹیکس وصول کنندہ گان اس امر کا ادراک کرسکیں گے کہ صارفین نے اپنی ساری جائیداد کا تذکرہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں کیا یا پھر نہیں۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ’ہمیں ٹھیک طرح نہیں معلوم ہے کہ برطانیہ اور دبئی میں کتنی سرمایا کاری کی گئی‘۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور نومںتخب ہونے والے وزیر خزانہ اسد عمر نے ڈان کو بتایا کہ ان کی حکومت تمام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کی درخواست کرے گی، ’ایف بی آر پہلے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیداد ہیں یا نہیں‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’بعدازاں جس نے اپنی اثاثے ظاہر نہیں کیے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور اپوزیشن جماعت، پی ٹی آئی نے حکومت کو ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر انٹیلی جنس اور تحقیقات نے پراپرٹی، گفٹ اسکیم، گاڑیاں وغیرہ سے متعلق تمام ڈیتا جمع کرلیا ہے، مذکورہ تفصیلات ریجنل ٹیکس افسران کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق 82 ہزار 848 افراد نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاکر اپنے اثاثے ظاہر کیے اور تقریباً 25 کھرب روپے مالیت کے اثاثوں کو وائٹ منی میں تبدیل کیا۔

ان میں 5 ہزار 363 افراد نے بیرون ملک اثاثے جبکہ 77 ہزار 485 افراد نے اندورن ملک اثاثے ظاہر کیے۔

ایمنسٹی اسکیم کے تحت 2 ماہ میں ایف بی آر نے 121 ارب روپے ٹیکس وصول کیے جس میں سے 44 ارب روپے بیرونی ملک اثاثوں جبکہ 77 ارب روپے اندرون ملک اثاثوں پر مشتمل تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY