مصری دارالحکومت قاہرہ کے نواح میں واقع ایک چرچ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ ہفتے کے دن مصری سکیورٹٰی فورسز نے بتایا کہ قیلوبیہ میں خودکش جیکٹ میں ملبوس ایک شخص چرچ میں داخل ہونا چاہتا تھا تاہم اسے روک دیا گیا۔

تب اس حملہ آور نے چرچ سے ڈھائی سو میٹر دور ہی دھماکا کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ مارا گیا۔ اس ناکام حملے میں کوئی اور شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ حالیہ عرصے میں مصر میں انتہا پسندوں کی کارروائیوں میں تیزی نوٹ کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY