پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول مکمل طور پر بحال ہوگیا۔
قومی ایئر لائن کی اندرون ملک کی پروازیں متاثر رہیں، تاہم دن کے اختتام تک فلائٹ آپریشن میں مزید بہتری آگئی۔
پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ اور 12 تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ایئر لائن کی 77 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
گزشتہ چند دن مالی بحران کے پیش نظر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا جو اب معمول پر آیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیاروں کو ایندھن کی بروقت سپلائی سے آپریشن معمول پر آگیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی اندرون ملک 25 اور 52 بین الاقوامی پروازیں آپریشن ہوں گی، بروقت روانگی کا تناسب 87 فیصد رہے گا۔











