بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو اسپیکر منتخب ہوگئے، انہوں نے 39 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حاجی نواز کاکڑ نے 20 ووٹ حاصل کیے۔

اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کے لیے حاجی محمد نواز کاکڑ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے حاجی نواز کاکڑ کو نامزد کیا گیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں میں متحدہ مجلسِ عمل (ایم ایم اے)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) اور بی این پی مینگل شامل ہیں۔

اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر راحیلہ حمید درانی نے کی جبکہ اسمبلی میں نئے اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY