برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے ٹیلی فون کرکے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی نئی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے۔

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے عمران خان سے گفتگو میں کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کے لیے بھی تیار ہے ۔

اس موقع پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے برطانوی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے ، منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے بیرونی حکومتوں خصوصاً برطانیہ کے ساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں ۔

برطانوی وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY