یونانی دارالحکومت ایتھنز کو بدھ کے روز کئی گھنٹوں تک بجلی کے بیلک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی وجہ شہر میں بجلی کی ترسیل کے ایک بڑے سینڑ میں پیدا ہونے والی خرابی بنی۔ اس دوران ایتھنز کے وسیع تر علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم رہے جبکہ شہر میں زیر زمین میٹرو نظام بھی اس تعطل سے شدید متاثر ہوا۔ اس دوران بہت سے لوگ کئی گھنٹوں تک لفٹوں میں بھی پھنس کر رہ گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY