وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظور کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ترمیمی بل میں کہا گیا کہ از خود نوٹس کا فیصلہ سینئر ججز کریں گے جبکہ از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق ہوگا۔
ترمیمی بل میں مزید کہا گیا کہ 30 دن میں ازخود نوٹس کے خلاف اپیل دائر ہوسکے گی، اپیل کو 2 ہفتوں میں فکس کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کا منظور کردہ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔













