ایرانی پارلیمان نے ملکی وزیر اقتصادیات مسعود کرباسیان کا مواخذہ کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ کرباسیان کی برطرفی کی وجہ ایرانی معیشت کو درپیش بحران بنا اور اسی موضوع پر پارلیمان نے کرباسیان کو وضاحت کے لیے بھی طلب کر لیا تھا۔ اس طلبی کے دوران ان سے ایرانی معیشت کو درپیش بحران کے بارے میں سوالات پوچھے گئے، جن کا پارلیمان کے ارکان کی اکثریت کی رائے میں مسعود کرباسیان کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY