ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر زمین ہونے والی پراسرار گڑگڑاہٹ اور جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر لوگ گھروں سے نکل آئے ،یہ لوگ تیز دھوپ میں بھی کھلے میدان میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں کڑی شموزئی کا علاقے میں یونین کونسل کی آبادی 8 سے 10 ہزار نفوس پر مشتمل ہے ، گزشتہ تین چار دن سے لوگوں کو زمین ہلتی محسوس ہوتی ہے، زیرزمین گڑگڑاہٹ کی آواز آتی ہے اور جھٹکے محسوس ہورہے ہیں۔

اس صورتحال کے باعث علاقے میں موجود کئی مکانات کی دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیںاور لوگ خوف کے باعث گھروں کے بجائے کھلے میدانوں میں ہی رہ رہے ہیں۔

کڑی شموزئی کے5 سے 6 کلومیٹر کے علاقے میں پراسرار طور پر زمین کا ہلنا لوگوں کے لئے ایک معمہ بنا ہوا ہے، لوگ مساجد میں نوافل پڑ رہے ہیں اور خیرات کررہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ زمین کے ہلنے کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY